یمن کے مظلوموں کی داد رسی کے لیے برطانیہ سے یمن تک بذریعہ سڑک سفر طے کرنے کے لیے سائیکلنگ چلانے کے مقابلے کا انعقاد

Spread the love

اولڈھم (عارف چودھری) 

یمن  کے مظلوموں کی داد رسی کے لیے گرین گیٹ ٹرسٹ اولڈہم نے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت بلال غفور کے تعاون سے برطانیہ سے یمن  تک بذریعہ سڑک سفر طے کرنے کے لیے سائیکلنگ چلانے کے مقابلے کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ بھر سے نوجوان رضا کاروں نے سائیکلنگ کے لیے لگے سٹال پر تین دنوں میں چھ ہزار سے زائد میل سفر طے کیا ۔ گرین گیٹ ٹرسٹ کے روح رواں قاری محمد بلال کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر سے رضا کارپچھلے تین دنوں سے سائیکلنگ کر کے یمن کی دکھی انسانیت کے لیے عطیات جمع کر رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ یمن  میں ہر رات 25 ملین بچے کھانے پینے کی بنیادی اشیاء نہ ملنے کی وجہ سے بھوک کا شکار ہیں انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ یمن  کے ضرورت مندوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ انکی مدد کی جاسکے ۔ رضاکار ریچل ہیریسن کا کہنا تھا کہ آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہو ضروری نہیں یہ انسانیت کا معاملہ ہے ہم سب کو رنگ نسل مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کرنے میں آگے آنا چاہیے۔ برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت راجہ شہباز بھٹی کا کہنا تھا کہ گرین گیٹ ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں اور یمن  میں بے یارو مددگار بے آسرا افراد کی خدمت کر رہے ہیں اس نیک کام کے لیے ہم سب کو انکی مدد کرنی چاہیے ۔ ممتاز کاروباری سماجی نوجوان شخصیت بلال غفور کا کہنا تھا کہ گرین ٹرسٹ یمن  کے ضرورت مند افراد کے لیے عملی کام کر رہا ہے ا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میں تمام وسائل کو بروئے کار لاکر جتنا ممکن ہو سکا یمن کے ضرورت مندوں کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے اسی فیصد ابادی ابادی بھوک کا شکار ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم یمن کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کی اشیاء کے لیے ٹرکوں کا ایک قافلہ لیکر جائیں گے اور انکو اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ گرین گیٹ ٹرسٹ کے ٹرسٹی چوہدری سرفراز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں