حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔رحیم داد خان

Spread the love

موجودہ حکومت نے عوام خو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔سابق صوبائی وزیر

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا کہ سیاست مدینہ کے دعوے دار حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزان ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں ریاست مدینہ کے حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے جو عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں تحریک انصاف حکومت نے عوام کو انصاف کے نام پر دھوکہ دیا ابھی تک عوام انصاف کیلئے تڑپ رہی ہے جو قابل افسوس ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت عوام کے بنیادی مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی حکومت نے ملکی عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ بھی دیا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ اس وقت تک ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا جب تک لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل نہیں ہو جاتے علاج و معالجے کی سہولیات ناپید، پینے کا پانی ناقص اشیا خوردونوش کی مناسب داموں عدم دستیابی اور امن و امان کی غیر یقینی صورتحال نے عوامی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے ملک کی دو تہائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومت وقت کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں