سموگ سانس کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 8 دسمبر 2020

ساہیوال (آ صف ندیم )پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا ہے کہ سموگ سانس کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے جس سے بچاو کے لئے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے ۔ وہ یہاں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سموگ آگاہی واک کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے جس میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر ساجد مصطفی ،ڈاکٹر شاہد پرویز، ڈاکٹر اختر محبوب اور ڈاکٹر رفیع عباس کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سموگ انسانوں کا بنایا ہوا پانچواں موسم ہے جس سے تمام عمر کے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کو سموگ کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں ترغیب دی جائے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں بلکہ اسے مناسب طریقے سے تلف کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکے ۔ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ماسک کے ریگولر استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ماسک کے استعمال کی افادیت سے ضرور آگاہ کریں تاکہ اس کا استعمال لازمی ہو سکے۔ واک ایم ایس آفس سے شروع ہو کر او پی ڈی وارڈ پر اختتام پذیر ہوئی جس کے شرکاءنے سموگ کے نقصانات کی آگاہی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں