زندگی موت قبضہ قدرت میں ہے کب روح جسم کا ساتھ چھوڑ دے کسی بھی جاندار شئے کے پاس اسکا اختیار نہیں

Spread the love

مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر)

زندگی موت قبضہ قدرت میں ہے کب روح جسم کا ساتھ چھوڑ دے کسی بھی جاندار شئے کے پاس اسکا اختیار نہیں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ابدی نیند سونے کے بعد اپنی زندگی میں انسانیت کی بھلائی اپنے کردار و گفتار اخلاق سے ایسے گہرےنقوش چھوڑ جاتے ہیں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ایسی ہی ایک بزرگ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت چوہدری مختار احمد کی تھی جو چھٹیاں گزارنے آبائ وطن پاکستان گئے ہوئے تھے کہ دوران سفر دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے اور ہمارے ساتھ یادوں کی ایک ایسی داستان چھوڑ گئے جو ہر لمحہ ہمیں تڑپائے گی۔ ان فرط جذبات کا اظہار سابق امیدوار مئیر برائے گریٹر مانچسٹر چوہدری محمد اسلم – چودھری نواز – بزنس میں محمد رشید – مرزا شہزاد-چودھری عاطف ریاض- سیاسی سماجی راہنما رضیہ چودھری -صفدر بلوچ -فیاض بشیر-چودھری اسحاق-چودھری الطاف سدھو-کونسلر عتیق الرحمن۔ عجاز افظل- تاثیر چودھری- صابرہ ناہید چودھری- راجہ واجد- شوکت قریشی -چودھری عاطف ریاض -محمود اصغر چودھری-راسب خان -نے چوہدری مختار احمد کی اچانک وفات پر میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں انکے ساتھ دلی محبت و انس رکھنے والے رنجیدہ ہیں لیکن قدرت کے فاصلے کو سر خم تسلیم کرتے ہیں کیونکہ اس فانی دنیا سے کسی نے بچپن کسی نے جوانی اور کچھ بڑھاپے میں رب العالمین کے پاس چلے جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ رنج و غم کے قرب بھرے لمحات میں تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے ساتھ ہیں ۔ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے (آمین )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں