سموگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مضرات بارے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری

Spread the love

ساہیوال( آ صف ندیم )سموگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مضرات بارے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے کہاہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہم خود بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں جیسا کہ اگر ہم کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے لیے آگ نہ لگائیں، فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ان کو سڑک کی بجائے ورکشاپ لے جا کر ان کا ضروری کام کروا کے خرابی دور کروائیں تو یقینی طور پر ہم سموگ کے موسم میں اسے کنٹرول کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ جہاں پر سموگ کی وجہ سے روڈ ایکسیڈنٹس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے وہیں پر ہماری صحت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان پھیپھڑوں، جلدی اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اس کے بھیانک انجام بھگتنے پڑتے ہیں۔معاشرے کا ہرفرد سموگ کے خلاف احتیاتی تدابیر پر عمل کرے تاکہ اس کے مضرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سینکڑوں ٹرالیاں کام میں مصروف ہیں اور یہ سب رات کے وقت سفر کرتی ہیں سموگ اور فوگ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ اس موسم میں بڑھ جاتا ہے جس کے پیش نظر ضلع میں مختلف مقامات ٹرالیوں اوردیگروہیکل ری فلیکٹرزکی تنصیب کا کام بلا ناغہ جاری ہے جس کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء کو روکنا اور حادثات سے بچنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں