اسامہ مجید چیمہ نے گلگت حلقہ ایک میں شفاف، پرامن، اور منصفانہ اندازمیں الیکشن کرواکر ہمارا سر فخرسے بلند کردیا

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے گلگت حلقہ ایک میں شفاف، پرامن، اور منصفانہ اندازمیں الیکشن کرواکر ہمارا سر فخرسے بلند کردیاہے اسکے علاوہ جتنے بھی چیلنجز آئے ہیں بہترین انداز میں پورا ترنے کی کوشش کی ہے، الیکشن 2020، COVID-19، اور محرم الحرام میں بہترین اقدامات اور امن وآمان کو یقینی بنانے کیلئے پیشہ وارانہ امور کو بطریق احسن نبھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جو کہ قابل تعریف اور مثالی ہے گلگت شہر میں بہترین انتظامی اقدامات دیگر ضلعوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، تحصیل اور بلدیہ کے ملازمین کے جانب سے زمہ دارانہ فرائص کی انجام دہی پر خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تحصیلدارہیڈ کوآرٹر،مختار احمد چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عابد حسین میر تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان نائب تحصیلداران، خاتون مجسٹریٹ قندیل زہرا ء، میٹ انسپکٹر، میڈیاکو آرڈینیٹر، سمیت تمام فیلڈ سٹاف نے اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کیا ہے جوکہ قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دربار ہال تحصیل آفس گلگت میں ملازمین کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کے کارکردگی کو مثالی قرار دیکر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو بہترین منتظم قرار دیا، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے قیادت میں COVID-19، محرم الحرام اور الیکشن 2020 کے سلسلے میں تحصیل آفس اور بلدیہ عظمیٰ گلگت کے مشترکہ طور پر بہترین ٹیم ورک کے ذریعے اہم احداف حاصل کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ الیکشن 2020 کے دوران حلقہ ایک گلگت بلتستان کے اہم اور حساس ترین حلقے میں شمار ہوتا تھا جہاں پر شفاف الیکشن کے ذریعے تمام قیاس آرائیوں کو ناکام ثابت کیا اور پورے گلگت بلتستان میں حلقہ ایک میں بہترین الیکشن اور انتظامات کو اعلیٰ سطح پر حلقوں نے تعریف کی جو کہ ہماری ٹیم کی شپ و روز محنت کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے کورونا کی پہلی لہر کو کنٹرول میں گلگت ضلع تمام اضلاع کیلئے ایک رول ماڈل بن گیا تھا اور کورونا وائرس تدارک کیلئے کوششیں اسی طریقے سے جاری و ساری ہے اس سے اہم بات کورونا وائرس پھیلاو کے دوران محرم الحرام کا انعقاد ایک اور بڑا چیلنج سے کم نہیں تھا، ہم نے مخصو ص انداز میں محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے روک تھام کے ساتھ محرم کے انعقاد کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جسکے بدولت محرم کے ایام امن و آمان کو یقینی بنانے، بھائی چارگی کو فروغ دینے کے ساتھ ملی یکجہتی کے ساتھ اختتام پزیرہوا، جوکہ ایک اعزاز سے کم نہیں،الحمداللہ، ہم نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے قیادت میں ان تمام اہم احداف کو حاصل کیا، جس پرپوری ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایس پی نے تحصیل اور بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین میں الیکشن 2020، COVID-19 اور محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے، تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا، جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض میر جملہ نے ادا کئے، اجلا س میں تحصیلداروں، CCO بلدیہ عظمیٰ،ایڈ منسٹریٹو آفیسر بلدیہ، نا ئب تحصیلداروں، گرداوروں، پٹواریوں، اور میونسپل پولیس فورس کے جوان بھی شریک ہوئے۔ اجلا س کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایک بار پھر تمام سٹاف کے کوششوں کو قابل تحسین اور انکے اعزاز میں خصوصی اعشایہ کا اعلان کیا، انہیں گلگت ضلع کی بہترین انتظامی مشینری قرار دیا، گلگت صوبے کا دارالخلافہ اور تمام اضلاع کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے بعد ازاں انہوں نے تما م سٹاف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جمعرات 10 دسمبر 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں