مولانا خادم حسین رضوی بے باک نڈر عاشق رسول تھے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +نذیراحمدنورانی)جہلم مولانا خادم حسین رضوی بے باک نڈر عاشق رسول تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نذیر احمد نورانی دارالعلوم غوثیہ زینت الاسلام کشمیر کالونی راٹھیاں کے مہتمم بزرگ عالم دین علامہ محمد اکرم صدیقی سے ملاقات پر کیا، انہوں نے کہا کہ حافظ خادم حسین رضوی نے ثابت کر دیا کہ ہم اہلسنت ہی ختم نبوت پر پہرہ دیتے ہیں، انکو مجاہد ختم نبوت کہتے ہیں، ان کے جنازے نے بتایا دیا کہ حافظ خادم حسین رضوی پر حضور بنی کریم ﷺ کی خصوصی نگاہ ہے، ان کیوجہ سے اہلسنت و جماعت کو عروج ملا، آج ہمارے تمام علمائے کرام مشائخ عظام کو ایک دوسرے کا احترام کریں کسی کی پگڑی نہ اچھالیں تمام اہلسنت تحفظ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت کے لئے متحد ہو کر کام کریں آج رضویہ کو دوسرے مسالک کے لوگ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں