صنعت زار جہلم اور دارالامان میں آ ج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)صنعت زار جہلم اور دارالامان میں آ ج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر تھے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اٹارنی محمد خالد رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلئفیرچوہدری واجدحسین اور انچارج دارالامان طیبہ ناصرنے حاضرین سے خطاب کیا۔ تقریب میں مس شاہدہ شاہ،امجد گوندل ایڈووکیٹ،شازیہ نیئر ایڈووکیٹ، مس مومنہ، مس رشیدہ عزیز اور دیگر مہمان بھی شامل تھے۔ حاضرین نے تقاریر کیں۔ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں تمام انسانوں کے حقوق کی یاد دلاتا ہے جو اللہ پاک نے سب کو یکساں عطا فرمائے۔ انسانی حقوق کے منشور میں تمام انسان برابر ہیں اور سب کوبرابری کی سطح پر جینے کا حق حاصل ہے۔ جیسا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے اپنے اسواء حسنہ سے عمل پیرا ہو کرمثال پیدا فرمائی۔محمد خالد رانا اور واجد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام انسان ایک باپ اور ایک ماں کی اولاد ہیں۔یہ طبقات اور مرتبے صرف پہچان کے لئے ہیں۔ریاست اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں