جہلم ضلع بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ضلع بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر کینٹ سمیت ضلع بھر کے گرجا گھروں، مسیحی برادری کے گلی محلوں کو کرسمس کے موقع پر رنگ برنگی جھنڈیوں،برقی قمقوں اور کرسمس ٹریز سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایاجا رہا ہے۔ مسیحی خاندانوں کی طرف سے کر سمس کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث شہر کی مارکیٹوں،تجارتی مراکزرات گئے تک کھلے رہنے لگے ہیں، پولیس نے کرسمس اور ہیپی نیو ائیر ز کے موقع پر گر جا گھروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے اس پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے۔ تمام گرجا گھروں کی انتظامیہ کو گرجا گھروں میں داخلہ کیلئے واک تھرو گیٹ لگانے،سکیورٹی گارڈز کو میٹل ڈیٹکٹر ز فراہم کرنے اور گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں،راہداریوں،چرچ کے اندر، باہر مکمل سکیورٹی کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے سختی سے احکامات جاری کررکھے ہیں،چرچز کے اطراف اور قریبی چوراہوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ 25دسمبر کو علی الصبح پولیس گرجا گھروں کی سکیورٹی پر معمور ہو جائیگی، جبکہ شہر کے بڑے چرچز کے باہر ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں