جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 21 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 109 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 19 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 37627 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 858 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں،اب تک کل 726 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 12 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم ستمبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 31232 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 376 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 3 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 28 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں