جہلم میونسپل کارپوریشن کو دیمک کی طرح چاٹنے والے ایک درجن کے قریب تاجر،سیاستدان وملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کا شکنجہ تیار،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)جہلم میونسپل کارپوریشن کو دیمک کی طرح چاٹنے والے ایک درجن کے قریب تاجر،سیاستدان وملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کا شکنجہ تیار، میونسپل کارپوریشن میں بھونچال، تفصیلات کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن نے میونسپل کارپوریشن کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچانے پر رینٹ انسپکٹر افسرخان، تحصیل ناظم جہلم کی مشہور و معروف کارروباری شخصیت سمیت متعدد افراد کے خلاف 5 دسمبر2017 میں مقدمہ درج کر لیا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا، جس پر گزشتہ روز مالی بدعنوانی کے کیس کو نئے سرے سے تحقیقات کے لئے کھول دیا گیا ہے، انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہلم کے معروف تاجر سیاسی شخصیت اور میونسپل کارپوریشن کے رینٹ انسپکٹر نے قبل از گرفتاری اینٹی کرپشن راولپنڈی سے ضمانتیں کروا لی ہیں، جس کی تاریخ23 دسمبر2020 مقرر کی گئی ہے، جہلم کے شہریوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو دیمک کی طرح چاٹنے والے سیاست دان، تاجر اور ملازمین کی ضمانتیں منسوخ کروا کر قومی خزانے کو بے دردی سے نقصان پہنچانے والے ملزمان سے ریکووری کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے تاکہ میونسپل کارپوریشن مالی بدحالی سے نکل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں