خاتون مجسٹریٹ قندیل زہر ا کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں می گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون،

Spread the love

گلگت (پ ر) خاتون مجسٹریٹ قندیل زہر ا کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں می گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں پر جرمانے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ نہ کرنے اور زائد منافع خوری پر شدید برہم، دکاندار اپنا قبلہ درست کریں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دونگی تما م دکاند ار ریٹ لسٹ کو دکان کے نمایاں جگہ پر چسپاں کریں، اور اپنے دوکانوں سے زائد المعیاد اشیاء ہٹادیں بصورت دیگر سخت کاروائی ہوگی یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر جوٹیال بازار، جوٹیال، کیٹ ایریا، جوٹیال بس سٹینڈ سمیت مختلف مارکیٹوں میں زائد منافع خوری، پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد المعیاد اشیا ء کے خرید وفروخت کرنے والوں کے دکانداروں کے خلا ف عوامی شکایات پر کریک ڈاون کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے خبردار کیا کہ تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کریں، شہر میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہی ہے لہذا دکاندار حضرات اپنا قبلہ سیدھا رکھیں تاکہ قانونی کاروائی سے بچ سکیں، علاوہ ازیں عوامی حلقوں نے خاتون مجسٹریٹ کے جانب سے خود ساختہ مہنگائی اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی پر خرج تحسین پیش کیا اور اسے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کابہترین کاوش قرار دیا، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے عوامی مفاد عامہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو نیک شگون قراردیا۔

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اینڈ اسسٹنٹ کمشنر گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منگل 15 دسمبر 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں