بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 15 دسمبر 2020
ساہیوال ( )ضلعی انتظامیہ نے بیرون لاری اڈا پر واقع پٹرول پمپ سائٹ کو نیلام کر دیا،نیلامی تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین نے کی -پٹرول پمپ سائٹ کے حصول کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ریزرو پرائس 50لاکھ روپے مقرر کی تھی جس میں 10بولی دہندگان نے حصہ لیا -ساہیوال کے شہری خرم بٹ نے ایک کروڑ 22لاکھ50ہزار روپے سالانہ کی سب سے زیادہ بولی دے کر 5سال تک پٹرول پمپ چلانے کے حقوق حاصل کئے جس میں مزید 5سال تک کی توسیع کی جا سکتی ہے -واضح رہے کہ پہلے ہونے والی بولی میں یہ جگہ 60لاکھ روپے کرایہ پر فائنل ہوئی تھی تاہم بولی کینسل ہونے کی وجہ سے دوبارہ منعقد ہوئی