مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، 70برس سے مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے اور ایل او سی پر شدید فائرنگ پر لیبر فرینڈز آف کشمیر کا شدیدرد عمل

Spread the love

بریڈ فورڈ( چودھری عارف پندھیر ) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، 70برس سے مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے اور ایل او سی پر شدید فائرنگ پر لیبر فرینڈز آف کشمیر کا شدیدرد عمل ،معصوم اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت ، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین یم پی اینڈریوگوون کا بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل اور نہتے کشمیریوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل ۔برطانیہ میں منعقدہ ایک پروگرام اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین ایم پی اینڈریو گوون نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ 7دہائیوں سے کشمیری زیر تسلط ہیں اور مظالم کا شکار ہیں ۔ کشمیریوں کو بنیادی حقوق نہیں دیئے جا رہے ۔ بین الاقوامی برادری کو بھارت اور پاکستان اور کشمیری قیادت کو ایک میز پر لائے تا کہ کشمیر کا پر امن حل نکالا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیر میں مکمل امن ہو اور کشمیریوں کو ان مظالم سے نجات دلائی جائے اور کشمیریوں کو ان کے غصب شدہ حقوق دلائے جائیں ۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر عیاں کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز بنیں گے ۔نئے سال میں اس ایشو کو ہر سطح دنیا بھر میں اجاگر کیا جانا چاہئے تا کہ کشمیر میں انسانی حقوق مکمل بحال ہو سکیں ۔ دریں اثناء جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین ایم پی اینڈریو گوون کی جانب مسئلہ کشمیر کے لئے مسلسل آواز اٹھانے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ایل او سی پر جارحیت کے خلاف جاندار انداز میں بات کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیری قوم کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئر مین راجہ نجابت حسین ، برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، نارتھ آف انگلینڈ کی چیئرپرسن نائلہ شریف نے ایم پی اینڈریو گوون کی برٹش پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے اندر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے لیبر فرینڈز آف کشمیر اور کنزرویٹو فرینڈز کشمیر کے ممبران کی کشمیریوں کی حمایت کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور انہیں روکنے کے لئے آواز بلند کرنے سے مظلوم کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ایم پی اینڈریو گوون اور دیگر کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کی طرح برطانیہ کے دیگر پارلیمنٹیرئینز بھی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر کشمیریوں کی تحریک کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں