آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں تحصیل کونسل میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی

Spread the love

ساہیوال( )آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں تحصیل کونسل میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر تھے – تقریب میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی،معروف مذہبی سکالرز سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور مولانا بشیر احمد،سی او تحصیل کونسل محمد شہزاد اقبال قریشی اور افسران چوہدری محمد مشتاق،محمد غفار وینس،رانا ساجد اورانور جاوید گوندل نے بھی شرکت کی -تقریب میں شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں اور وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں