نیب اور نیازی کی انتقامی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔محمد عارف روان

Spread the love

میاں شہباز شریف ایک ایماندار لیڈر ہے اس لئے ابھی تک اس پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ممبر کور کمیٹی سوشل میڈیا

سوات(چیف اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر کور کمیٹی سوشل میڈیا انجنیئر محمد عارف روان نے کہا کہ شہباز شریف صاحب نیب کیوں پیش نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے عارضے میں مبتلا رہے ہیں اور کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور موجودہ لاک ڈاؤن کے حالات میں نیب میں پیش نہیں ہوا جا سکتا۔نیب کے سوالنامے کے حوالے سے دوران حراست بھی مکمل تفتیش کی گئی جس کے میاں شہباز شریف نے تفصیلی جواب دیے اور تحریری جواب بھی جمع کرائے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے تمام تر اثاثہ جات پاکستانی قانون کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈیکلیئرڈ ہیں عدالت میں نہ تو ریفرنس دائر کیا جارہا ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیے جارہے ہیں انجنئیر محمد عارف روان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی انتقامی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے احتساب کا یہ ڈھونگ چینی اور آٹا چوری سے توجہ ہٹانے کی ایک مذموم کوشش ہے پوری قوم کرونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہے اور میاں شہباز شریف بطور قائد حزب اختلاف کرونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لیے پوری طرح متحرک ہیں بجائے اس کے کہ میاں شہباز شریف کے وسیع تر تجربے سے مستفید ہوا جائے حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں