عادی ملزم منشیات فروش گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابدچوہدری)جہلم پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس اور تھانہ سوہاوہ کی مشترکہ کارروائی،عادی ملزم منشیات فروش گرفتار،ناجائز اسلحہ بھی برآمد،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر سجاد حسین کی زیرنگرانی اے ایس آئی امجد فاروق کی تھانہ سوہاوہ کیساتھ مل کر مشترکہ کاروائی۔عادی ملزم منشیات فروش قاسم عباس ولد غلام عباس سے منشیات چرس گردہ برآمد،ملزم کی جامہ تلاشی عمل میں لانے پر ناجائز اسلحہ پستول 30 بور بھی برآمد ھوا ہے۔تفتیشی افسر اے ایس آئی راجہ بابر منہاس منہاس۔ملزم عادی منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں