جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کاانسداد کورونا اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے انسداد کورونا اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کا واحد حل احتیاط ہے،جہلم میں روزانہ کی بنیادوں پر کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دکاندارخضرات ایس او پیز پر کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی خان،اے سی جہلم ذوالفقار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حیات اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی جہلم نے بتایا یروزانہ کی بنیاد پر نئے افراد کے بھی ٹیسٹ مثبت موصول ہوئے ہیں جنکا دستیاب سہولیات کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو کہا ہے کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں، کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں، بوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں،سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں