پاکستان کی تیز رفتار ترقی اور اسے دنیا میں باوقار حیثیت دلانے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 دسمبر 2020

ساہیوال(آ صف ندیم )پاکستان کی تیز رفتار ترقی اور اسے دنیا میں باوقار حیثیت دلانے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور تمام شعبہ ھائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں- تعلیمی نظام میں بہتری لائے بغیر یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا اس لئے ضروری ہے کہ یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بلا خوف و خطر ادا کریں -یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے گورنمنٹ کالج ساہیوال میں مقامی کالجز کے پرنسپلز اور ماہرین تعلیم سے ایک مکالماتی اجلاس میں کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ،ڈی پی ایس کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی،گورنمنٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر ممتاز احمد وٹو،گورنمنٹ امامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر شہزاد رفیق، گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل ارمغانہ زین اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر قمرا لزمان خان نے بھی شرکت کی -اجلاس میں ساہیوال کے دونوں بڑے کالجز کا معیار تعلیم بہتر بنانے اور انہیں ماڈل کالجز بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ یہاں ماضی کے اعلی تعلیمی معیار کو واپس لایا جا سکے – کمشنر نادر چٹھہ نے پرنسپلزپر زور دیا کہ وہ انتظامی امور کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں بھی ذاتی دلچسپی لیں اور انہیں بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کا تعاون حاصل کریں -اجلاس میں شرکاء نے سرکاری کالجز میں تعلیمی معیار کی گراوٹ اور اسے بہتر بنانے کے لئے متعدد تجاویز بھی دیں جن پر کمشنر نے یقین دلایا کہ صوبائی سطح پر ان تجاویز پر ہمددرانہ غور کیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں