ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 دسمبر 2020

ساہیوال(آ صف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیرو کار مکالمے کو فروغ دیکر معاشرے میں امن،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر یں۔بانی پاکستان قائد اعظم نے ہمیشہ اقلیتوں سے حسن سلوک اور انہیں تمام حقوق دینے پر زور دیا جس کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں – وہ یہاں اپنے دفتر میں بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں مسلم،مسیحی اور سکھ مذہبی رہنماؤں سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،حاجی احسان الحق فریدی،قاری بشیر احمد،ایلڈر دلبر جانی،پادری اشرف سندھو،ڈاکٹر ظہیرہ سلیم،الفرید گل،فادر ندیم جوزف،نوفل گل اور سردار نندان سنگھ نے شرکت کی – انہوں نے کہا برصغیر ہمیشہ سے امن اورمحبت کی سرزمین رہا ہے اور اسی ورثے کی حفاظت پاکستان کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے -انہوں نے ساہیوال میں بھائی چارے کی مثالی فضا قائم رکھنے پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے کردار کو سراہا اور انتظامیہ کے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہیں اور معاشرے میں امن،رواداری اور محبت کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے -انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے سہولتیں فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں