حکومت پاکستان کے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی قونصلر شہریار کے اعزاز میں نجی عشائیہ

Spread the love

چیڈل (عارف چودھری)

برطانیہ کی ممتاز سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیت محمد اسحاق نے اپنی رہائش گاہ چیشائر میں اٹلی سے آئی کاروباری شخصیت اور حکومت پاکستان کے اٹلی میں سرمایہ کاری  کے اعزازی قونصلر شہریار کے اعزاز میں نجی عشائیہ دیا جس میں برطانیہ و پاکستان کی کاروباری شخصیت نیاز گروپ کے چئیرمین محمد نسیمِ نیاز نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر برطانیہ کے یورپین یونین سے نکلنے کے بعد کی صورتحال اور برطانیہ پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی مواقعوں بارے بھی بات چیت ہوئ۔اٹلی سے آئے شہریار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے بعد اٹلی میں بھی کاروبار کے سنہری مواقع میسر آئیں گے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جہاں کورونا وائرس سے پوری دنیا میں معیشت زبوں حالی کا شکار ہے وہیں پاکستان میں اس وقت انڈسٹری عروج پر ہے ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اسکے لیے وہ اٹلی کی کاروباری شخصیات سے رابطہ کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے دعوت دیں گے۔ انہوں نے محمد اسحاق کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مدعو کر کے آپس میں بات چیت کا موقع فراہم کیا ۔برطانیہ و پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت نیاز گروپ کے چئیرمین محمد نسیم نیاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہوئ ہے اور زیادہ وقت وہیں کاروبار کی دیکھ بھال میں گزرتا ہے پاکستان کی موجودہ حکومت نے صنعت کاروں کو کافی سہولیات دی ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کی صنعت کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیات کو مادر وطن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ میزبان محمد اسحاق کا کہنا تھا دوست احباب کو اکٹھا کرنے کا مقصد باہمی دلچسپی کے آمور اور سرمایہ کاری بارے بات چیت کرنا تھی کیونکہ برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے بعد برطانیہ یورپین ممالک اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا نیا دور شروع ہو گا ۔ سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر نے خصوصی شرکت کی اور دعوت دینے پر کاروباری اور مزہبی شخصیت محمد اسحاق کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں