لندن(عارف چودھری) برطانیہ میں کرسمس کے لئے کوویڈ قوانین میں بڑی سختیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ آدھی رات سے ، لندن ، کینٹ ، ایسیکس اور بیڈفورڈشائر سمیت علاقوں میں ایک نیا ٹیئر فور لگا دیا گیا ہے جو بہت سخت ترین قانون ہے۔
ملک کے باقی حصوں میں ، فیملیز کے ملنے کی تین حدوں والے قانون کو پانچ دن سے کم کر کے صرف کرسمس ڈے تک کردیا گیا ہے۔چار درجے والے قانون میں گھر کے افراد صرف گھروںوالوں سے مل سکتے ہیں باقی کسی بندے سے ملاقات نہیں کر سکتے۔