جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے فیملی پارک جہلم کا دورہ کیا ہے۔

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے فیملی پارک جہلم کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے رانا اشفاق و دیگر ایم سی سٹاف کو کہا ہے کہ پارک میں صفائی کے انتظامات کو مکمل کروا کر عوام کے لئے کھولا جائے، انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق پارک میں تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے ایم سی سٹاف کو پارک کی مکمل صفائی کروانے کا حکم دیا، وہاں موجود پودوں کو پانی دینے اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمپنی باغ/ فیملی پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے صفائی کے کام کے بعد کمپنی باغ جہلم عوام کے لئے کھولا جائے گا، سیر و تفریح کے لئے بچوں اور فیملیز مستفید ہو سکتے ہیں، انکی سہولت کے پیش نظر پارک میں عدم دستیاب سہولتوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کمپنی باغ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں