بجلی لوڈ شیڈنگ کے تدارک کیلئے غیر قانونی لائنیں، بجلی کی چوری، بھاری برقی آلات، اور کنڈوں کے استعمال کے خلاف بڑی کاروائی کریں گے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و اسسٹنٹ کمشنر گلگت


گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے تدارک کیلئے غیر قانونی لائنیں، بجلی کی چوری، بھاری برقی آلات، اور کنڈوں کے استعمال کے خلاف بڑی کاروائی کریں گے، اس مقصد کیلئے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کی قیادت میں شہر کو چار سیکٹروں میں تقسیم کردیا گیا ہے سیکٹر مجسٹریٹس، پولیس اور محکمہ برقیات پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کاروائی کریں گے، سیکٹر مجسٹریٹ روزانہ کاروائی کا زمہ دار ہوگا اور تحصیلدار رپورٹ دینے کا پابند ہوگا، محکمہ برقیات ایسے تمام بجلی کے غیر قانونی استعمال کی نشاندہی کریں، ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ کریک ڈاون کریگی، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اگر اس عمل میں محکمہ برقیات کے ملازمین کے ملوث ہونے کے ثبوت ملیں گے تو انتظامیہ سخت قانونی کاروائی کر ے گی، سب ڈویژن گلگت میں بجلی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے مجسٹریٹس پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی بلا تفریق کاروائی کے مجاز ہونگے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، ایکسئین واٹر اینڈ پاور، کے ہمراہ مشترکہ اہم اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں مجسٹریٹ فرسٹ کلا س سید غیب علی شاہ، SHO سٹی سید مرتضی حسین، سیکٹر مجسٹریٹس، ذوالفقار علی، محمد عبا س، شاہ خان، برقیات کے ایس ڈی او ز، مشتاق حسین، عقیل خان، زاہداللہ اور محمد خان شریک ہوئے، SDO بجلی ڈسٹری بیوشن عقیل خان نے اجلا س کو بجلی کے کل کھپت کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہاکہ سردی میں اضافے کے باعث نالوں میں برف جم چکی ہے اور پانی کا ذخیرہ مطلوبہ مقدار سے کم ہے اور بجلی کی پیدوار کم ہوچکی ہے جبکہ بجلی کی طلب رسد سے کہیں زیادہ ہے ادارے کی کوشش ہے کہ نلتر اور کارگاہ بجلی گھروں سے پیدا ہونے والی بجلی کی منصفانہ ترسیل یقینی بنائی جائے، جسکو شیڈول کے تحت برقیات کے اعلیٰ حکام نے بجلی کی ترسیل کو وقفہ وقفے سے ترتیب دیا ہے مگر غیر قانونی برقی آلات، چوری کی لائینیں، کنڈوں اور دیسی ساخت کے ہیٹرز استعمال کیوجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوچکاہے لوڈ شیڈنگ دورانیے کوکم کرنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس ہمارے ساتھ تعاون کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ ہو، ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ غیر قانونی بجلی کے استعمال کو روکنے کیلئے عوامی آگاہی مہم میں اضافہ کیا جائیگا اس مقصد کیلئے لوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کئے جائیں گے اور، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، اور ریڈیو اور لوکل کیبلز کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ شعور دینے کی ضرورت ہے اس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے میڈیا سیل سے استفادہ کیا جاسکتا ہے محکمہ برقیات معلومات کے تبادلے کیلئے میڈیا کوآرڈینٹرایڈ منسٹریٹر/ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ عوام کو غیر قانونی بجلی کے استعمال سے روکا جاسکے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ سردیوں میں بجلی کے؛لوڈ شیڈنگ کے عزاب سے بچنے کیلئے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے کسی بھی غیر زمہ دارانہ اقدام پر براہ راست الفا کنٹرول تحصیل آفس یا برقیات کے شکایات سیل میں اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری طور پر بجلی چوری کو رکا جاسکے،ضلعی انتظامیہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے دیسی ساخت کے گیزر، الیکٹرک گیزر، بھاری اور ہائی وولٹیج بلب، ہرقسم کے ہیٹرز، دیسی گیزر سمیت دیگر بھاری برقی آلات کے استعمال پر پہلے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔
مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اینڈ اسسٹنٹ کمشنر گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوموار 21 دسمبر 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں