ممتاز کاروباری شخصیت مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین رانا امتیاز احمد اور کاروباری شخصیت گلبرگ گیلریا کے سی ای او نسیم نیاز کے اعزاز میں عشا ئیہ

Spread the love

بر طانیہ و یورپ کی نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی کی جانب سے پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین رانا امتیاز احمد اور کاروباری شخصیت گلبرگ گیلریا کے سی ای او نسیم نیاز کے اعزاز میں عشا ئیہ

لیور پور (چودھری عارف پندھیر)

برطانیہ کی ممتاز نوجوان کاروباری سماجی شخصیت اور نبیل گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید نے پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی کاروباری شخصیات رانا امتیاز اور نسیم نیاز کے اعزاز میں لیورل پول کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جس میں کاروباری اور مذہبی شخصیت لیو ڈی ایس فورم کے سرپرست محمد اسحاق اور کاروباری شخصیت محسن رزاق مغل نے شرکت کی اس موقع پر رانا امتیاز کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے ہی پاکستان سے آئے ہیں نبیل جاوید کی محبت کھینچ لائی ان کا مذید کہنا تھا حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کو کمال حکمت عملی سے کنٹرول کیا ہے برطانیہ آ کر پچھلے چند دنوں سے صورتحال کافی کشیدہ ہے آللہ کرے حالات بہتر ہوں اور پاکستان کے لیے فلائٹس کا سلسلہ جلد بحال ہو ۔ نسیم نیاز کا کہنا تھا کہ نبیل جاوید چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں ہمیشہ ان سے ملکر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا بارے ان کا کہنا تھا کہ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ جلد اس وبا سے نجات دلائے اور پاکستان کے لیے فلائٹس کا سلسلہ بحال ہو ۔ محسن رزاق مغل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آئے مہمانوں سے ملکر دلی خوشی ہوئی کورونا وائرس وبا بارے دعا گو ہیں رب العالمین کے فضل و کرم سے ہمیں جلد اس سے چھٹکارا ملے ۔ میزبان نبیل جاوید نے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری دعوت قبول کر کے خدمت کا موقع دیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب بھی لاہور جانے کا اتفاق ہوتا ہے ان کا حلقہ احباب کافی وسیع ہے اور انکی مہمان نوازی قابل رشک ہوتی ہے  سینئر صحافی اور پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر نے ڈنر میں خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں