سید غیب علی شاہ اور خاتون سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء کا شہر کے مختلف جگہوں پر چھاپے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر مجسٹریٹ فرسٹ کلا س سید غیب علی شاہ اور خاتون سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء کا شہر کے مختلف جگہوں پر چھاپے، چوری کی لائنیں کاٹ دی گئی جبکہ بھاری برقی آلات کے استعمال پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے، بڑی مقدار میں ہیٹرز ضبط کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر شہر کے مختلف مارکیٹوں میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ اور قندیل زہرا ء الگ الگ میونسپل فورس کے ہمراہ کاروئیاں، خلاف ورزی پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے کئے گئے، غیر قانونی بجلی کے استعمال پر نصف درجن کے قریب لائیں کاٹ دی گئیں جبکہ ہیٹرز کے استعمال پر دو درجن کے قریب دکانداروں پر جرمانے کئے گئے، یہ چھاپے، جوٹیا ل کیٹ ایریاز جوٹیال جنرل بس سٹینڈ، جوٹیال پبلک چوک، ہسپتال کالونی، جماعت خانہ بازار سمیت دیگر جگہوں پر کاروائی کی گئی، ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بجلی، گرانفروشی، خو دساختہ مہنگائی یا سرکاری لسٹ کی خلاف ورزی پر براہ راست شکایات الفا کنٹرول 05811-920-724 اور 03555554145 اپنی شکایات درج کرائیں، فوری طور پر کاروائی کی جائے گی، بجلی چوری اور بھاری برقی آلات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں