لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کے بعد دوسرے پاکستانی مسلمان واجد خان کو ہائوس آف لارڈ کا ممبر بنایا ہے

Spread the love

لندن ( چودھری عارف پندھیر ) لیبر پارٹی کے رہنماء سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان ہائوس آف لارڈ کے ممبر بن گئے ، لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کے بعد دوسرے پاکستانی مسلمان واجد خان کو ہائوس آف لارڈ کا ممبر بنایا ہے ۔برطانوی ہائوس آف لارڈ کی خالی نشستوں پر گذشتہ روز ملکہ برطانیہ نے نئے ناموں کی منظوری دی جن میں لیبر پارٹی کے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ کونسلر واجد خان کے علاوہ لیبر پارٹی کی طرف سے لیڈز سے جیوڈتھ بلیک ،ڈارگلنگٹن سے جنیفر چیپ مین ، گیڈ لنگ سے ورنان کاکر ، شمال مغربی انگلیڈ سے واجد خان ، لنکالن سے گلیان میرن جبکہ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی سے نیو بری سے رچرڈ بینئین ،معروف تاجر پیٹر کروڈاس، شمالی مغربی انگلینڈ سے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈیم جیکولین فوسٹر ،دماغی پالسی اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹواسٹیفنی فریزر ،ڈائریکٹر پالیسی ایکسچینج ڈین گوڈسن ، سائوتھ ایسٹ انگلینڈ سے سابقہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبر ڈینئل ہنن،لندن سے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ سید کمال کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ کے کراس بنچوں سے ماسٹر آف رولس اور ہیڈ آف سول جسٹس سر ٹیرنس ایتھرٹن پی سی کیو سی،خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر میں مستقل انڈر سکریٹری اور ڈپلومیٹک سروسزکے سربراہ سر سائمن میکڈونلڈ،MI5 کے ڈائریکٹر جنر ل سیکیورٹی سروسز سر اینڈریو پارکر کے سی بی،ریوڈ اور ڈاکٹر جان سینٹیموکی نامزدگیاں عمل میں لائی گئیں ۔ ہائوس آف لارڈ کے نئے ممبر بننے والوں میں پاکستانی نژاد لارڈ واجد خان اس سے قبل کونسلر اورممبر یورپین پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔ اس وقت لیبر فرینڈز آف کشمیر کے سیکرٹری بھی ہیں ۔ لارڈ واجد خان نے یورپین پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر مسئلہ کشمیر کے لئے مؤثر اور جاندار کردار ادا کیا ۔ واجد خان نے 2019ء میں یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر بحث کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ لارڈ واجد خان کو ان کی یورپین پارلیمنٹ میں ان کی خدمات پر ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا گیا ہے ۔ بطور ممبر یورپین پارلیمنٹ انہوں نے سال 2019ء میں تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مختلف علاقوں کے دورے اور کشمیری لیڈرشپ سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی تھی ۔ واجد خان کے ہائوس آف لارڈ کا ممبر بننے پر جہاں لیبر پارٹی میں ان کے چاہنے والوں کو مسرت ہوئی وہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ برطانیہ ، یورپ میں مقیم متحرک کشمیری تنظیموں اور شخصیات نے واجد خان کے لارڈ بننے پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بہترین اور سود مند فیصلہ قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی پوری ٹیم نے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہائوس آف لارڈ کے تمام نئے ممبران واجد خان، جیوڈتھ بلیک ،جنیفر چیپ مین ،ورنان کاکر ، گلیان میرن ، رچرڈ بینئین ، پیٹر کروڈاس، ڈیم جیکولین فوسٹر ،اسٹیفنی فریزر ، ڈین گوڈسن ، ڈینئل ہنن، سید کمال ، سر ٹیرنس ایتھرٹن پی سی کیو سی، سر سائمن میکڈونلڈ،سر اینڈریو پارکر کے سی بی،ریوڈ اور ڈاکٹر جان سینٹیموکو دلی مبارکباد پیش کی ۔ کشمیری رہنمائوں نے تمام نئے ممبران آف ہائوس آف لارڈز سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ بطور ممبر دنیا میں امن بالخصوص کشمیر اور دنیا کے دیگر خطوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود اردایت انٹر نیشنل کے چیئر مین راجہ نجابت حسین ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان،برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ،راجہ غضنفر خالق، وائس چیئرمین امجد حسین مغل ، ہیری بوٹا ، آسیہ حسین ،شاہدہ جرال ، نائلہ شریف ، صبیحہ خان ، ذیشان عارف کے علاوہ دیگر عہدیداران نے تمام نئے ممبران بالخصوص واجد خان کو ممبر ہائوس آف لارڈ بننے پر بھرپور خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ماضی میں یورپین پارلیمنٹ کے اندر اور بطور سیکرٹری لیبر فرینڈز آف کشمیر مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب بطور لارڈ واجد خان پہلے کی نسبت زیادہ مؤثر اور جاندار کردار ادا کرتے ہوئے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بالخصوص مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں