برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان گلوکارہ پاکستان میں یتیم نادار غریب بچوں کے لیے عبدل عزیز پروجیکٹ کے نام سے خیراتی کام کر رہی ہیں

Spread the love

اولڈہم (عارف چوہدری)

برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان گلوکارہ و سماجی شخصیت شہزادی سلطان جو کے پاکستان میں یتیم نادار غریب بچوں کے لیے عبدل عزیز پروجیکٹ کے نام سے خیراتی کام کر رہی ہیں اور گلوکاری سے ہونے والی آمدن اس منصوبے پر خرچ کرتی ہیں انہوں نے نجی کمپنی سے گانوں کی ریلیز کا معاہدہ کیا اسکے بعد سماجی رابطوں پر امریکن نژاد بھارتی شہری جو کے اس سے پہلے بے شمار پاکستانی گلوکاروں کو ہراساں کر رہی ہے نے شہزادی سلطان کے خلاف منفی پروپیگنڈاہ شروع کر دیا میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے شہزادی سلطان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی تقافت کو اجاگر کرنے اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے کام کر رہی ہوں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے مجھے سماجی رابطوں پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اس بارے برطانیہ اور امریکہ میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے ان کا کہنا تھا میری ان لوگوں سے گزارش ہے کہ مجھ پر الزامات لگانا بند کر دیں اور مجھے یتیم بچوں کی کفالت کرنے دیں انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں پر کان نہ دھریں۔ثقافتی بین پروموٹر صابر خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں امریک کے شہر جرسی میں مقیم بھارتی نژاد نے شہزادی سلطان کو ہراساں کیا ہے اور وہ اس سے پہلے وہ بے شمار پاکستانی گلوکاروں کو ہراساں کیا جا چکا ہے یہ باعث تشویش ہے میں گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر پولیس کے ساتھ رابطے میں ہوں پولیس اس بارے تحقیقات کر رہی اور مانچسٹر کونسل نے بھی اس معاملے بارے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نبہ قاضی کے کیا عزائم ہیں اس بارے کچھ نہیں کہ سکتا یہ سب سائبر کرائم اور پولیس کی تحقیقات سے ہی معلوم ہو گا لیکن ثقافت کسی بھی ملک کی ہو اس پر اس طرح حملہ کرنا ناقابل برداشت ہے ایسے افراد کو کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں تفریق پیدا نہ کر سکیں ۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کوأرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے شہزادی سلطان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے نیک کام کے لیے سرگرم عمل ہیں انہیں ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور شہزادی سلطان جو یتیم بچوں کے لیے چیرٹی کام کر رہی ہیں انکے ساتھ ہیں اور ہر طرح کی ممکن مدد کریں گے ثقافت کی کوئ سرحد نہیں ہوتی ایسے میں امریکی نژاد بھارتی شہری کا پاکستانی گلوکاروں کا ہراساں کرنا باعث تشویش ہے 

فوٹو کیپشن

پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان گلوکارہ شہزادی سلطان جو کے برطانیہ میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں نادار غریب یتیم بچوں کی کفالت کے لیےخیراتی کام سر انجام دے رہی ہیں انکے خلاف امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد شہری کے ہراساں کرنے بارے برطانوی پولیس تحقیقات  کر رہی ہے ۔میڈیا سے بات چیت کے موقع پر لی گئی تصاویر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں