دورہ کے موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پشاور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی اوپشاور عباس احسن نے گزشتہ روز تھانہ شرقی اور کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے دورے کے دوران کنٹرول روم میں سٹی پٹرولنگ فورس کی بیٹس کیمرہ،ہوٹل واچ ایپ،تعلیمی اور حساس مقامات کی ایس او ایس سسٹم، کنٹرول وائرلس سسٹم، ایمرجنسی کنڑول، منیٹرنگ روم اور ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ، اس موقع پر تھانہ شرقی کے سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ،نفری سٹیٹمنٹ،حوالات اور سرکاری اسلحہ بھی چیک کیا گیا ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، بعد ازاں سی سی پی او عباس احسن نے پشاور یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا ہے ، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او کو سلامی پیش کی، انہوں نے یونیورسٹی کیمپس کی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع کمانڈنٹ کیمپس خان اکبر خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، سی سی پی او کی سربراہی میں کمانڈنٹ کیمپس کے دفتر میں کیمپس پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا، میٹنگ کے دوران اعداد و شمار کے زریعے کرائم چارٹ کا جائزہ لیا،سی سی پی اونے کہا کہ جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں ، سی سی پی او نے کہا کہ پشاور پولیس تعلیمی اداروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، تعلیمی اداروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی انتظا مات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی اوعباس احسن نے تھانہ شرقی اور کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران انہوں نے سٹی پٹرولنگ فورس کی بیٹس کیمرے،ہوٹل واچ ایپ،تعلیمی اور حساس مقامات کی ایس او ایس سسٹم، کنٹرول وائرلس سسٹم، ایمرجنسی کنڑول، منیٹرنگ روم اور ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر تھانہ شرقی کی سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ،نفری سٹیٹمنٹ،حوالات اور سرکاری اسلحہ بھی چیک کیا گیا تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتراور حساس مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے سی سی پی او عباس احسن نے پشاور یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او عباس احسن کو سلامی پیش کی ،اس موقع پر کمانڈنٹ کیمپس خان اکبر خان اور دیگر پولیس آفسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، سی سی پی او نے یونیورسٹی کیمپس تھانہ مختلف اور دفاتر کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہمہ وقت مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے تعلیمی اداروں کی عمارات کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی کو مزید فعال کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی
