سابقہ کوارڈینیٹر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ۔سابقہ مشیر وزیراعلی پنجاب ۔ریٹائرڈ برگیڈیر بابر علاؤدین ستارہ امتیاز ملٹری کو خراجِ تحسین۔

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
سکندر ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریٹائرڈ برگیڈیئر بابر علاؤدین ستارہ امتیاز ملٹری ایک ملنسار، خوش اخلاق، خوش مزاج اور عوام دوست شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہر قسم کے تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ، انسانیت اور خدمت کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے پاک فوج میں گورنمنٹ سروس کے دوران بھی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کی اور برگیڈیئر کے عہدے تک ترقی پائی ۔ریٹائرڈ ہونے کے بعد سٹی سوہدرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اور اہم کردار ادا کیا۔اور مثالی سوہدرہ سٹی بنا دیا۔اس کے علاوہ نہ صرف اپنے قبیلےکی بھرپور خدمت اور سرپرستی کی بلکہ دیگر اقوام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اپنے اعتماد میں لیا ۔اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا۔ان کی سب سے بڑی خوبی ان کا وسیع ظرف، خندہ پیشانی اور ہر شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا ہے۔ انہوں نے اپنی عملی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ حقیقی قیادت وہی ہے جو بلاامتیاز سب کو ساتھ لےکر چلے اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے۔اپنے منصب کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کی خدمت کے لیے استعمال کیا، جس کی وجہ سے مختلف طبقات میں ان کے لیے قدر و احترام پایا جاتا ہے۔
ہمیں امید ہے انشاء اللہ تعالی آئندہ بھی اسی جذبے، خلوص اور وسیع القلبی کے ساتھ عوام اور بالخصوص اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں