



لندن عارف چودھری
برطانیہ کے شہر سٹوک اون ٹرینٹ (Stoke on Trent )ڈپٹی لیڈر کونسلر امجد وزیر – سابق مئیر کونسلر ماجد خان – کونسلر جاوید نجمی – کونسلر وسیم اکبر نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر – وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ھے کہ جلالپور جٹاں ضلع گجرات کے نوجوان راجہ حسن جرال کے قاتلوں کی فوری طور پر ضمانتیں کینسل کر کے گرفتار کر کے قرار واقعی۔ سزا دے کر نوجوان راجہ حسن جرال کی فیملی کو انصاف دیا جائے – انکا مزید کہنا تھا کہ راجہ حسن جرال کا نا حق خون ایک دن رنگ لائے گا انکے قاتلوں کو فوری طور پر پکڑ کر سزائیں دی جائے جنہوں نے ناحق نوجوان راجہ حسن جرال کا خون کیا –
