عدالت نے منشیات کیس میں مجرم کو 8سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی عدالت نے منشیات کیس میں مجرم کو 8سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دسٹرکٹ اینڈ سیشن جیکب آباد ظہور احمد ھکڑو کی عدالت نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو آٹھ سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت نے مجرم خیر بخش لہر کو 12کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 8سال قید اور 40ہزار جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6ما ہ قید کاٹنا ہوگی، واضح رہے کہ ایکسائیز پولیس نے جنوری 2021کو زرعی کالج کے قریب تلاشی کے دوران مجرم سے 12کلوچرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں