جمرود جرگہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد

Spread the love

جس میں صوبائی وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر، صوبائی وزیر انور زیب خان، ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے شرکت کی۔

خیبر(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزراء کی زیرنگرانی جمرود جرگہ ہال میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ریلیف و اباد کاری، اقبال وزیر،صوبائی وزیر زکوات وعشر انور زیب خان ، ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد ، اسسٹنٹ کمشنر (جمرود) جواد علی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور قبائل کی روایتی لونگی پیش کی ۔کھلی کچہری کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پلاننگ افیسر ڈپٹی کمشنر افس عمیر خان نے صوبائی وزراء کو ضلع بھر میں مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی کاموں اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ جرگہ ہال میں لائن محکمہ جات کے سربراہان، تحصیل میونسپل افسران اور علاقہ مشران سمیت سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ میں علاقائی مشران نے صوبائی وزراء کو ضلع بھر کے مسائل سی ایل سی پی معاوضے،شہداء پیکج، کسانوں کے لئے سونا یوریا کی فراہمی،باڑہ جمرود اور لنڈیکوتل پریس کلب کے لئے خصوصی گرانٹ کی فراہمی، محکمہ لائیوسٹاک کی زیرنگرانی مویشیوں کی فراہمی، ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی، ائی ڈی پیز کی تیراہ واپسی، معذوروں کے لئے سکول اور زکوات پیکج میں ترجیح،صحت انصاف کارڈ کے زریعے علاج کے لیے مختص فنڈ میں اضافہ کرنے اور دیگر اجتماعی مسائل کے حوالے سے شرکاء کو اگاہ کیا۔ کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق قبائلی ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس میں تعلیم ، صحت ، سڑکوں کی تعمیر، زراعت، کھیلوں کیلئے میدانوں کی تعمیر ، بازاروں کی بیو ٹیفیکیشن پراجیکٹ شامل ہے جس سے عوام کو جلد ثمرات ملنا شروع ہو جائینگے جس کے لئے تمام تر حکومتی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ ضم شدہ اضلاع میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح ترقیاتی کام کئے جاسکیں۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزراء نے محکمہ زراعت کے زیراہتمام کسان کارڈ کا بھی باقاعدہ افتتاح کرلیا ہے جو کہ ضلع بھر میں کسانوں کو مجوزہ طریقہ کار کے تحت جاری کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں