ملاقات میں جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد پرائم منسٹر سیکریٹیریٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ منسٹر آف اسٹیٹ محمد اظفر احسن اور سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان اور جرمنی میں سابق اعزازی سرمایہ کاری الحاج مہر محمد یوسف چاند کے درمیان ون ٹو ون میٹنگ ہوئی جس میں جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیالات کیا گیا یوسف چاند انٹرنیشنل بزنس گروپ گرین کیپیٹل مینجمنٹ گروپ کے خصوصی نمائندہ یورپ اور ایشیا کی نمائیندگی کرتے ہیں یہ گروپ پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے یوسف چاند ان دنوں پاکستان کے خصوصی وزٹ پر ہیں اس موقع پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مینجمنٹ کے ڈائیریکٹر جنرل مسٹر سجاد احمد قیصرانی چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کی معاونت کر رہے تھے
