جہلم سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری ندیم افضل بنٹی نے عمران خان کی آمد کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیئے اور جہلم پارٹی قیادت کی طرف سے ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ فواد چوہدری میرے ساتھ جلسہ کر لے میں دیکھتا ہوں کس کا جلسہ کامیاب ہوتا ہے ، مجھے اسٹیج پر نمبر ایک کا پاس دیا گیا اور جب میں وہاں گیا تو مجھے اسٹیج نمبر 2 پر جانے کا کہا گیا، اور جب میں نے فواد چوہدری صاحب کو فون کیا تو وہ اگے سے جواب تھا کہ آپ نے فنڈ پورا نہیں دیا ہو گا، ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری غلام احمد زمرد کو پارٹی کا صدر کیوں بنایا گیا، ان کی پارٹی کے لیے کیا خدمات ہیں ، چوہدری فراز کو
جنرل؛ سیکرٹری کیوں بنایا گیا، اس نے پارٹی کے لیے کیا کیا ہے ، جن ورکروں نے پارٹی کو جہلم میں اجاگر کیا اور اسے آگے لے کر گئے اور فواد چوہدری نے انہی ورکروں کو دیوار سے لگا دیا، یہ پارٹی خان صاحب کی پارٹی ہے اور ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ، ،
2013 سے پہلے فواد چوہدری اور فیصل فرید ، فراز چوہدری کی کیا حیثیت تھی۔ کیا وہ یہ سب بھول گئے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ پارٹی کو کامیاب ورکر بناتے ہیں اگر ورکر کو ان کی خیثیت نہ دی جائے تو پارٹی کبھی نہیں چل سکتی ،
چوہدری ندیم افضل بنٹی نے مزید کہا کہ میں نے پوچھا یہ عمران مغل اسٹیج پر کیوں بٹھایا ہےتو جواب دیا گیا کے عمران مغل نے 5 لاکھ فنڈ دیا ہے اس لیے وہ یہاں بیٹھا ہے ،عمران مغل جس کو اسٹیج پر بٹھایا گیا یہ وہ بندہ ہے جب چوہدری فرخ الطاف پاکستان تحریک انصاف
کو چھوڑ کر جہلم واپس آیا بندہ پسے چوہدری فرخ الطاف پر پیسے نچھاور کرتا رہا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے مزید افواہیں پھیلا رکھی ہیں کہ ندیم افصل بنٹی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہے تو ایسا کبھی نہیں ہو سکتا میرا جینا مرنا میری پارٹی کے ساتھ ہے اور میرے اختلافات جہلم پارٹی قیادت سے ہیں پاکستان تحریک انصاف سے نہیں میں پاکستان تحریک انصاف کا سپاہی ہوں اور انشاء اللہ ہمیشہ رہوں گا۔
