جہلم چوہدری زاہد حیات
ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے گاؤں غریب وال کی عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اھل گاؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ووٹ دینے کا فیصلہ پورا گاؤں اتفاق رائے سے کرے گا اور ووٹ اسے ہی دیا جائے گا جو گاؤں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں گاؤں بھر سے ہر برداری اور ہر گھر سے شرکت یقینی بنائی گئی یاد رہے اس مہم کی قیادت غریب وال گاؤں کے نوجوان کر رہے گاؤں کے بڑے مسائل میں واٹر سپلائی گیس اور غریب وال دھریالہ جالپ روڈ شامل ہے یاد رہے یہ مسائل گزشتہ کئی سالوں سے موجود ہیں اور ہر بار وعدوں کے باوجود یہ مسائل حل نہیں ہو سکے اب اھل غریب وال نے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا ہے
