اراضی معاویضہ جات کیسز پر تیزی سے کام جاری،اریب احمد مختار

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ اراضی معاویضہ جات کیسز پر تیزی سے کام جاری ہے معاویضہ جا ت کی ادائیگی کو شفاف بنانے کیلئے باریک بینی سے میرٹ پر کام کیاجارہاہے اراضی تنازاعات کے حل کیلئے اراضی ریکار ڈ کے مطابق ہی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ معاویضہ جات کیسز کوہرصورت شفاف بنایاجارہاہے تاکہ حقداروں کو انکا حق مل سکے جس کیلئے میں خود سائٹ کا دورہ کررہاہوں، اور ریکارڈ مال کے مطابق ہی فیصلے کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوموار کے روز سکوار اور کشروٹ کے مختلف جگہوں کے دورے کے موقع پرکیا انہوں نے ریونیو سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں کہ وہ میرٹ کے تحت رپورٹنگ کریں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، جبکہ متنازعہ زمینوں کے کیسزکے حل کیلئے ریکارڈ مال کے تحت فیصلے کئے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ تحصیل عملہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں، تمام سیکٹر ریونیو فیلڈ سٹاف(حلقہ پٹواری) اپنی موجودگی یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ملازمین شکایات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی تحصیل آنے والے سائلین کے مسائل کے حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ سٹاف کے جانب سے کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں