کاروباری شخصیت انیل مسرت اور پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار نے مانچسٹر کے کیفے زوق ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

Spread the love

یوم یکجہتی کشمیر کے دن سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیت انیل مسرت اور پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار نے مانچسٹر کے کیفے زوق ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی تھے پنجاب اوورسیز کمیشن کے سابق وائس چئیرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ پی ٹی آئی سکاٹ لینڈ کے جنرل سیکرٹری رانا انس -چودھری مسرت -زاھد اقبال کے علاوہ مقامی راہنما ؤں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی

مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
یوم یکجہتی کشمیر کے دن سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیت انیل مسرت اور پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار نے مانچسٹر کے کیفے زوق ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی تھے پنجاب اوورسیز کمیشن کے سابق وائس چئیرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ پی ٹی آئی سکاٹ لینڈ کے جنرل سیکرٹری رانا انس -چودھری مسرت -زاھد اقبال -نبیل مسرت – بیرسٹر عامر الیاس -گوھر جیلانی – چودھری رضوان نصیر چودھری مسرت کے علاوہ مقامی راہنما ؤں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی سابق وزیر شہر یار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں اور عالمی طاقتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ حق خوداردیت کا مطالبہ پورا نہ ہونے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں میزبان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر انیل مسرت نے کہا کہ آج کادنُ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کادن ھے ہمیں امید ھے بہت جلد کشمیریوں کو آزادی ملے گی اقوام متحدہ نے بھی وعدہ کیا کہ ان نہتے مظلوم کشمیریوں کو انکا حق ملے گا لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہ ھو سکا۔ پنجاب اوورسیز کمیشن کے سابق وائس چئیرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن نے کہا ھیم تمام اوورسیز پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ کو بھئ اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے
پی ٹی آئ بر طانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ آج ھم نے پانچ فروری کی مناسبت سے تقریب رکھی ھم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ اور پی ٹی آئ سکاٹ لینڈ کے جنرل سیکرٹری انس رانا نے کہا آج کا دن ھم اس لئے مناتے ہیں کہ بھارت کی غاصبانہ فوج نے 75 سال سے کشمیر پر قبضہ کیا ھوا ھے انہوں نے وھاں کشمریوں پر جو ظلم ڈھایا ھوا ھے اسے ختم ھونا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں