معیاری اور خوبصورت لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) معیاری اور خوبصورت لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے جس کو اپنی نعمتوں سے نوازا ہو اس کو چاہیے کہ اچھا لباس زیب تن کرے اچھی خوراک کھائے اور اپنی زندگی کو خوش و خرم گزارے یہ بھی شکر کی مد میں آتا ہے تاجر اور کاروباری افراد نیک نیتی اور مناسب منافع حاصل کر کے کاروبار کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں اضافہ کرے گا ان خیالات کا اظہار علامہ شہزاد احمد بٹ مجددی نے منال شاپنگ مال میں زیڈ بی بوتیک کے افتتاخ کے موقع پر کیا۔افتتاخی تقریب میں شہباز احمد چیمہ،مہر محمد فیاض فیضی،ماسٹر تصدق حسین علامہ وارث چندھڑ،میاں شہزاد احمد،ڈاکٹر احسان،مختار حمزہ بھٹی و دیگر نے شرکت کی،تقریب کے شرکا نے زیڈ بی بوتیک کا آغاز کرنے پر احمد گلشاد بٹ کو مبارکباد دی،احمد گلشاد بٹ نے کہا کہ بوتیک پر خواتین کیلئے ہر قسم کے معیاری کپڑے دستیاب ہونگے جبکہ سکولوں،کالجز کی یونیفارم بھی والدین مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں،تقریب کے آخر میں مہمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں