سوھاوہ کے علاقہ میں 45 ویں فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوہان نے اپنے دست مبارک سے کر دیا

Spread the love


( بلال رضا سے)
مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی بانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مالی تعاون جناب عمران قریشی، تحصیل سوھاوہ کے علاقے بلبل خورد یونین کونسل پھلڑے سیداں پانی کا مجموعی طور پر 45 واں فراہبی آب منصوبہ جو میٹھے پانی کے کنواں آبادی سے تقریبآ ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ھے جس کا باقاعدہ افتتاح ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوہان نے کر دیا جبکہ منصوبے کی تا دیر کامیابی کے لیے گاؤں کے امام مسجد نے دعا فرمائی،
اس موقع پر گاؤں کے کثیر تعداد میں مرد اور خواتین موجود تھیں، اس ایک کنویں سے فراہمی آب منصوبے کے تحت گاؤں کی دو جامع مسجدیں اور ایک زیر تعمیر مسجد . تین جگہوں پر پینے کے پانی کی ٹینکیوں کے کنکشن لگائے گئے جس سے پورا گاؤں بھی پینے کے پانی سے مستفید ھو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں