وزیر آباد(طارق جاوید ملک) جب تک مسلمانوں نے قرآن پاک کواپنی زندگیوں کامحوربنایا دنیا پر حکمرا نی کی،قرآن مجیدوفرقان حمید وہ آفاقی کتاب ہے جوانسانوں کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے،صاحب قرآن سے عشق ومحبت کا دعویٰ اس وقت تک کا مل نہیں ہوتاجب تک ہم قرآن مجیدفرقان حمیدکے مفہو م ومطالب پرغور نہ کریں اوراسکی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کانہ ڈھا ل لیں۔ان خیا لات کا اظہارپروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے مرکز فیضان القرآن جامع مسجدغوثیہ اسٹیشن والی میں طلباء کی دستارفضیلت اوراسناد کی تقسیم کے موقع پرکیا۔اس موقع پرسابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل،گوھر رشید،مقصود ڈار،ملک محمد یوسف چاند،صاحبزادہ سید آل احمد،حامد محمود،شرجیل گوھر،مصحف ہزاروی،افتخار حسین صدیقی،میر ماجدعلی سالار،احمد یار وڑائچ،طارق جاوید ملک،پروفیسر ارشد حسین بخاری،محمد طارق طور،جمشید چشتی،امتیاز وڑائچ،پیر خرم حق جان،ڈاکٹر نثار احمد،عمران رسول بٹ،سلطان جوندہ،قاری غلام مرتضیٰ،احمد بٹ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم دینے لینے والے دونوں ہی رب کریم کی رحمتوں برکتوں کے حق دارٹہرتے ہیں،قرآن پاک کی اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے رب کریم کے ہاں بڑے مرتبوں والے ہیں کیونکہ یہ کتاب کلا م الٰہی پہلے اس کے ذریعے رب کائنات اپنی مخلوق سے مخاطب ہوتا ہے اوراپنی مخلوق کوحکمت ودانا ئی سے بھرپورراہنمائی عطا کرتا ہے۔
