وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کے ہمراہ مین بازار کا دورہ،مختلف دوکانوں اوریڑھیوں پر اشیائے خوردونوش اور پھلوں سبزیوں کی قیمتیں چیک کیں۔نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی زائد منافع حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر کسی نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو اس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا اور تمام دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔تحصیلدار عون عباس چٹھہ نے ڈسکہ روڈ،سیالکوٹ روڈ پر گراں فروشی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 60ہزار روپے جرمانہ کیا۔(
