مانچسٹر عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات رکن برطانوی پارلیمنٹ و ترکیہ کے لیے تجارتی مشیر افضل خان ، چئیرمین مصطفٰی ٹرسٹ حاجی عبدالرزاق ساجد ، چیئرمین جی ایم پی ٹی چودھری ہارون افضل کھٹانہ ، پی ٹی آئی کے ملک عمران خلیل – مائ نواب کے شعیب تاج – قانون دان رانا ضیا ء اسلم خان -چودھری شاھد -چودھری رضوان نصیر -مسلم لیگ ن تجارتی ونگ کے صدر چودھری خالد ہنجرا -چودھری اختر ملوانہ – چودھری انور یعقوب -چودھری اختر ملوانہ – سید سجاد کاظمی -اویس چوہان – سابق لارڈ مئیر یاسمین ڈار -سابق مئیر تفہین شریف – و دیگر کی شرکت ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھو ا اور ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر کو نعت رسول مقبول کا شرف حاصل ھوا – اس موقع پر افضل خان نے کہا کہ ماہ رمضان میں کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی مثالی ہے ماہ رمضان نے ہمیں صبر و تحمل استقامت اور برداشت کا درس دیا ہمیں اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے ۔حاجی عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ افطار پارٹی میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ایسی تقریبات ہونی چاہیے تاکہ کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی بڑھے ۔ملک عمران خلیل -چودھری رضوان نصیر رانا ضیاء اسلم -چودھری شاھد – شعیب تاج -چودھری ہارون افضل کھٹانہ نے کہا افطار پارٹی کی خاص بات ہم نے امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا کی انکا مزید کہنا تھا کہ تقریب کی خاص بات ہم آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کہا عزم کیا ۔تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی میزبان چوہدری عبد الکریم کی کمیونٹی کو جوڑنے کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ میزبان چوہدری عبد الکریم اور چوہدری فیصل کریم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال ماہ رمضان میں بہت بڑی افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں جس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد کو دعوت دیتے ہیں تاکہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و ہم آہنگی پیدا ہو انہوں نے خاص پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جسطرح ماہ رمضان کے آخری عشرہ اور جمعتہ الوداع کی شام ہم افطار کے لیے اکٹھے ہوئے اللہ تعالیٰ سال بھر ہمیں نیکی کے کام کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی و اتحاد و اتفاق کو عملی جامہ پہنانے میں کریم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری عبد الکریم کی کاوشوں کو کمیونٹی کے اندر بے حد پذیرائ کے ساتھ سراہا جاتا ہے