فلم اسٹار میرا نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر وزیراعظم کا ساتھ دیں۔
میرا نے صاحب استطاعت افراد سےکورونا متاثرین اور مستحقین کی مددکی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی اس وقت بہت مشکل حالات میں ہے، اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ مجھے چاہنے والے اور محب وطن پاکستانی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں اور ان غریب خاندانوں کی مدد کریں جن کےگھرکا چولہا بھی مشکل سے چل رہا ہے