جیکب آباد میں لاشار رابطہ کونسل تنظیم کا سالانہ اجلاس سٹی ہال میں منعقد کیا گیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں لاشار رابطہ کونسل تنظیم کا سالانہ اجلاس سٹی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں جیکب آباد شہر کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے مہمان خاص پی پی پی ضلع صدر جیکب آباد اور چیئرمین لاشار رابطہ کونسل میر لیاقت علی خان لاشاری، ایل آر سی کے صدر ڈاکٹر داد محمد لاشاری، ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر ایڈوکیٹ عبدالجبار لاشاری، غلام حسین لاشاری، میاں جاوید احمد لاشاری اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ معززین میں غوث بخش لاشاری، خادم حسین لاشاری، آزاد خان لاشاری، میر امتیاز خان لاشاری، ایڈوکیٹ میر بلال خان لاشاری، داد محمد خان لاشاری، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد حسن لاشاری، کامل خان لاشاری، چیئرمین علی محمد عوامی پارٹی دلمراد خان لاشاری اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے میر لیاقت خان لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے استحکام و سالمیت اور خدمت کا عزم لیکر نکلے ہیں بیرونی ایجنٹوں کی بزدلانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیاگیا،انہوں نے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پھیلی بے چینی کو وفاقی حکومت کی ناکامی اور نااہلی قرار دیا۔ جبکہ لاشاری برادری اور دیگر تمام برادریوں کی خدمت اور ان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور اتفاق و اتحادکو قائم رکھنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں