جیکب آباد کے تھانے سے فرار ہونے والے دو ملزمان میں سے ایک گرفتار

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کے تھانے سے فرار ہونے والے دو ملزمان میں سے ایک گرفتار، دوسرے ملزم کا پولیس پر رشوت کے عیوض آزاد کرنے کا الزام، تین پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ سے فرار ہونے والے سنگین مقدمات میں گرفتار دو ملزمان امتیاز گلوانی اور یارو گلوانی میں سے پولیس نے ایک ملزم امتیاز گلوانی کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم دوسرے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، تھانے سے ملزمان کے فرار ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل اول خیر بروہی، محمد ایوب اور طارق حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانے سے فرار ہونے والے ملزم یارو گلوانی نے سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولاداد تھانہ کے ایس ایچ او اشتیاق پٹھان، ہیڈ محرر منظور سومرو اور دیگر نے 4 لاکھ روپے لیکر ہمیں آزاد کیا جس کے بعد ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم لاکپ توڑ کر فرار ہوئے ہیں جو سراسر جھوٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں