جیکب آباد پولیس کی کاروائیاں، جوا کے اڈے پر چھاپہ، منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کاروائیاں، جوا کے اڈے پر چھاپہ، منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ تھانہ کی پولیس نے مشہور زمانہ جوا بکی چلانے والے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارکر ہوٹل مالک ممتاز بروہی سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوا پر لگی رقم دس ہزار 500 روپے، تاش کے پتے اور موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان واحد علی جاگیرانی اور سہیل علی چانڈیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 940 گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں