جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں زمین کے معاملے پر دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود خونی تالاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ خاتون ہانی جکھرانی کو زخمی کردیا زخمی خاتون کو نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے لاڑکانہ منتقل جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی فوت ہوگئی، حدود کی پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا، مقتولہ کے بھائی حاکم جکھرانی نے الزام عائد کیا کہ میری بہن کو اس کے دیوروں علی بہار جکھرانی، علی شیر اور صوبا جکھرانی نے ملکر زمین کے معاملے پر قتل کیا ہے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
