لندن(عارف چودھری )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی ایک بار پھر تردید کردی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی ہے نہ ہی کرناچاہتاہوں، میرے بارے میں ن لیگ کا میڈیا سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جدوجہد ہی ان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاو¿ں۔جہانگیرترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں، پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلاہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہوگئے ہیں تواس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی ہوگا۔
