ہڑپہ( آصف ندیم )اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کا ہڑپہ میں الصادق میٹرنٹی ہوم میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر چھاپہ،دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا،میٹرنٹی ہوم کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے کیس ہیلتھ کیئر کمیشن کو بجھوادیا گیا -تفصیلات کے مطابق الصادق میٹرنٹی ہوم ہڑپہ سے متعلق غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مسلسل عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ چھاپہ مارا اور وہاں موجود دو ملازمین کو حراست میں لے لیا -انہو ں نے مذکورہ میٹرنٹی ہوم کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے کیس ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی بھجوا دیا ہے -دریں اثنا انہوں نے ہڑپہ میں پرائس چیکنگ بھی کی اور مقررہ نرخوں سے زائد اشیاء صرف فروخت کرنے اور حکومت کے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کی خلاف ورزیوں پر متعدد دوکانداروں کو وارننگ بھی جاری کیں
